,انڈے، مرغیوں, سے, ملک, چلانیوالے, گورنر ہاؤس, کی, دیواریں, ہی, توڑ, سکت,ے ہیں: حمزہ

انڈے، مرغیوں سے ملک چلانیوالے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں: حمزہ

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کٹّوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور کی دیواریں گرانے کے حکم پر رد عمل میں کہا کہ حکمران دیواریں توڑنے کے تماشوں میں مصروف ہیں، حکمران تماشے چھوڑ یں، قومی معاملات اور غیریقینی صورتحال پر توجہ دیں، دیواریں گرانے کے بجائے معاشی اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی پر توجہ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی واقتصادی مسائل گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر ختم نہیں ہوں گے، سو دن میں مہنگائی کے سونامی نے غریبوں کا جینا مشکل کردیا ہے، کٹّوں، دیسی مرغیوں اور انڈوں سے ملک چلانے والے گورنر ہاؤس کی دیواریں ہی توڑ سکتے ہیں۔

’ایک اینٹ بھی جگہ سے نہیں ہلنی چاہیے‘،عدالت نے گورنرہاؤس پنجاب کی دیواریں گرانے سے روک دیا

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی اہلیت پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور اب گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑنے ہی کی ہے، گورنر ہاؤس پنجاب قومی ورثہ اور سیاسی تاریخ و ثقافت کا اہم جزو ہے، دیواریں توڑ کر لوہے کے جنگلے لگانے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاوس کی دیوار توڑنے کا حکم کس ضابطے اور قانون کے تحت دیا گیا ہے؟ عمران صاحب نے قول وفعل سے قوم کو مایوس کیا اور اب ملک کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں، بھینسیں بیچنے، کٹے، دیسی مرغی اوردیواریں گرانے کے تماشوں کے پیچھے آپ اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے کوٹ لکھپت جیل, میں اہل خانہ اور, پارٹی رہنماؤں, کی ملاقات

نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

لاہور: نواز شریف سے جیل میں ملاقات کے لیے مختص ہے اور جیل انتظامیہ کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے