,افغانستان, ڈرون حملے ,میں, اہم ,کمانڈر ,ملاعبدالرحیم منان, سمیت, 5 ,طالبان, جنگجو ,ہلاک

افغانستان: ڈرون حملے میں اہم کمانڈر ملاعبدالرحیم منان سمیت 5 طالبان جنگجو ہلاک

کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں ڈرون حملے کے نتیجے میں اہم کمانڈر سمیت 5 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق حملے میں مارے جانے والوں میں اہم طالبان کمانڈر ملاعبدالرحیم منان بھی شامل ہے جو کہ طالبان کی ملٹری کمیشن کا سربراہ تھا۔

افغان صوبے ہلمند کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں عبدالرحیم منان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے بھی اپنے بیان میں منان کی موت کی تصدیق کی ہے۔

ترکی کا سعودیہ سے خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کی حوالگی کا مطالبہ

گورنر آفس کے مطابق ہلمند کے ضلع نوزاد میں ہونے والے ڈرون حملے میں منان کے ساتھ موجود دیگر 4 طالبان ارکان بھی ہلاک ہوئے جن میں سے دو منان کے ترجمان تھے اور حملے کے وقت منان کے ساتھ تھے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے بارے میں امریکی صدر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے