شاہی خاندان میں چھوٹی بہو کی آمد کے بعد جھگڑے شروع

شاہی خاندان میں چھوٹی بہو کی آمد کے بعد جھگڑے شروع

لندن: پرنس ہیری کی اہلیہ کے طنزیہ جملے کی وجہ سے  شہزادی کیٹ کی آنکھوں میں آنسو آگئے

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہی خاندان میں چھوٹی بہو کی آمد کے بعد جھگڑے شروع ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں میں پیدا ہونے والی خلش کی بڑی وجہ یہ بھی ہےکہ  پرنس ہیری نے محل میں قیام کے بجائے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپارٹمنٹ میں قیام کا فیصلہ کیا۔

پرنس ہیری کی اہلیہ کے طنزیہ جملے کی وجہ سے شہزادی کیٹ کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے جبکہ چھوٹے شہزادے نے اپنے بڑے بھائی ولیم پر شادی کے روز ریڈ کارپٹ نہ بچھانے کا الزام عائد کیا تھا۔

شاہی خاندان میں تنازعات کی خبریں برطانیہ میڈیا میں زیر گردش ہیں تجزیہ نگاروں نے شاہی خاندان کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی باتیں پہلے کبھی باہر نہیں آئیں اور اگر کبھی کوئی غلط خبر آئی بھی تو اُس کی فوری تردید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے