شارجہ: ٹی 10 لیگ میں آفریدی نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے پختونز کو فائنل میں پہنچا دیا۔
پختونز کے کپتان آفریدی نے17 گیندوں پر 59رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے
پہلے کوالیفائر میں ناردرن واریئرز کو 13رنز سے شکست ہوئی، فاتح الیون نے 5 وکٹ پر 135 رنز بنائے، کپتان آفریدی نے17 گیندوں پر 59رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور3 چوکے شامل رہے۔
ناردرن وارئیرز کی جوابی اننگز4 وکٹ پر 122 رنز تک محدود رہی، رومن پاؤل کے ناقابل شکست 80 رنز ٹیم کو فتح دلانے کیلیے ناکافی ثابت ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 4 چوکے شامل رہے۔