الطاف حسین اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں

الطاف حسین اور عمران خان میں کوئی فرق نہیں ہے۔ دونوں لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں اور دونوں ملک کے دشمن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال کے دورے کے دوران کیا ۔ عابد شیر علی ساہیوال کے لوگوں کی اوور بلنگ سے متعلق شکایات ہیں اور شکایات کیخلاف دو واپڈا اہلکاروں کو معطل اور 2ایس ڈی اوز کی سرزنش کر دی۔ دورے کے بعد وزیر مملکت عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی تھی اب بھی جمہوریت کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اندھیروں سے چھٹکارا دلائیں۔

2018ءتک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایسی بیماری میں مبتلا ہیں کہ انکا علاج اندرون اور بیرون ملک ممکن نہیں ہے۔ عمران خان اور الطاف حسین میں کوئی فرق نہیں ہے دونوں لاشوں اور ملک دشمن سیاست کرتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کرقیمتیں چیک کریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے مہنگائی پرقابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے