ممبئی: بالی ووڈ ہیروئین پریتی زنٹا نے کہا کہ فلم چوری چوری چپکے چپکے میرے فنی کیریئر کی چیلنج سے بھرپور فلم تھی جس میں مجھے مدھوبالا کا کردار نبھانا پڑا تھا۔
پریتی زنٹا نے سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ پرانی لیکن بہترین ہے وہ خیال رکھتے ہیں کہ ایسی فلم بنے جو فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھی جاسکے۔
میں کام کے معاملے میں ہمیشہ دیانت دار رہی ہوں اگر مجھے سکرپٹ پسند نہیں آتا تھا تو میں صاف انکار کر دیتی تھی۔