بنگلہ دیش کا اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

لاہور  : پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائے جانے کے بعد بنگلہ دیش نے ایمرجنگ ایشیا کپ 2018 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے جہاں ایونٹ کے میچز کولمبو اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نظام الدین چوہدری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بہترین سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی پر ہم نے دورے کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ 2015 کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہو گی۔

ایمرجنگ ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ بی موجود ہے جہاں اس کا مقابلہ میزبان پاکستان، متحدہ عرب امارات اور ہانک کانگ سے ہو گا۔گروپ اے کے میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا جسے اپنے گروپ میں عمان، بھارت اور افغانستان کا چیلنج درپیش ہو گا۔

ایونٹ کے سیمی فائنل اور فائنل بھی کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے