,خاتون اوّل, بشری عمران, کا, شیلٹر ہوم, کا ,دورہ

خاتون اوّل بشری عمران کا شیلٹر ہوم کا دورہ

لاہور : خاتون اوّل بشری عمران نے آج شیلٹر ہوم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس دوران فرح خان بھی بشری عمران کے ساتھ تھیں۔

تفصیلات کے مطابق، بشری عمران نے حکام کو شیلٹر ہوم کا کام جلد از جلد مکمل کرنے ہدایت دی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے فرح خان کا کہنا تھا کہ بشری عمران کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں، جن افراد کے پاس سونے لیے چھت نہیں اور کھانے کے لیے خوراک نہیں اُنکی خدمت ہی خاتون اوّل کی ترجیح ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل بے گھر افراد کیلئے لاہور میں عارضی پناہ گاہ کیلئے ٹینٹ لگا دیے گئےتھے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ لاہور میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کیلئے شامیانے لگا دیے گئے ہیں، بے گھر افراد پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک انہی شامیانوں میں رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان نے ان شامیانوں کی تصاویربھی شیئرکیں۔

واضح رہے حکومت نے لاہور میں مختلف مقامات پر چار پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس حوالے سے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہسپتال, سے گرفتار, جعلی ڈاکٹروں, کی, تعداد 8 ہوگئی

ہسپتال سے گرفتار جعلی ڈاکٹروں کی تعداد 8 ہوگئی

ملتان: ہسپتال کے چیف سیکیورٹی افسر صباحت شیر خان نے پولیس کو اطلاع دی کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے