پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب

پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لیے پیشکشیں طلب کرلی گئیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کی نیلامی میں حصہ لینے کے لیے فارم 14 دسمبر تک لیے جاسکتے ہیں جسے 18 دسمبر تک جمع کرایا جاسکے گا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیلامی کے نتائج کا اعلان 18 دسمبر کی سہہ پہر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم ‘ملتان سلطان’ 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین نے چھٹی ٹیم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور اس حوالے سے وہ پرامید ہیں کہ اگر وہ ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے میں کامیاب رہے تو اس کا نام ملتان سلطان برقرار رہے گا

راچی: زیر تعمیر نمائش انڈرپاس کیلئے ایم اے جناح روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

زینب عباس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی

لندن: انگلینڈ میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔عالمی کرکٹ کپ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے