جنوبی کوریا کی امن ٹرین اٹھارہ روزہ مشن پر شمالی کوریا کے لیے روانہ ہو گئی۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جمعے کے روز جنوبی کوریا سے شمالی کوریا کے لیے روانہ ہونے والی امن ٹرین میں اعلی سرکاری عہدیدار اور ماہرین سفر کر رہے ہیں۔
امن ٹرین کے ذریعے جانے والے جنوبی کوریا کے عہدیدار اور ماہرین شمالی کوریا کے عہدیداروں اور ماہرین کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان رفت و آمد کی سہولتوں کو بہتر اور آسان بنانا، دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا حصہ ہے جس پر رواں سال اپریل میں دستخط کیے گئے تھے۔