شامی فوج نے اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا

شامی فوج نے اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا

شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جنوبی علاقے میں اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

شام کے فوجی ذرائع کے حوالے سے العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایرکرافٹ یونٹ نے جمعرات کی رات جنوب میں دمشق کے قریب واقع علاقے الکسوہ کی فضا میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے صیہونی فوج کے ایک جنگی طیارے اور چار میزائلوں کو تباہ کر دیا۔

شامی فوج کے ایک ذریعے نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا ہے کہ شامی فوج کا اینٹی ایر کرافٹ سسٹم دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس سسٹم کے ذریعے اسرائیل کے تمام میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے مار گرایا گیا ہے۔
اسرائیل دہشت گردوں کی حمایت اور جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ہمیشہ شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتا آیا ہے۔
دہشت گردوں کی حمایت اور ان کے استعمال کے نتیجے میں شام کا بحران دو ہزاہر گیارہ سے جاری ہے۔

سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا

یہ بھی پڑھیں

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

لندن: کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے