سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا

سی این این نے اسرائیل پر تنقید کرنے والے لکھاری سے معاہدہ منسوخ کردیا

واشنگٹن

امریکی نشریاتی ادارے کیبل نیوز نیٹ ورک (سی این این) نے اسرائیل  پر تنقید کرنے کی پاداش میں ادارے کے لیے لکھنے والے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل سے معاہدہ ختم کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ٹیمپل یونیورسٹی میں میڈیا اسٹڈیز کے پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا،  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  سے متعلق انٹرنیشنل ڈے پر اقوام متحدہ کی ایک میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے لیمونٹ ہل اسرائیل کو نسل کش اور متشدد ریاست قرار دیا تھا۔

ہل کا کہنا تھا کہ فلسطین کو سمندر سے لے کر دریا تک آزاد ہونا چاہیے اورہر ایک کے لیے جمہوری سیکولر ریاست ہونی چاہیے تاہم اسرائیل نسل کشی اور مظالم ڈھا کر’ ایک ریاستی حل‘ کا چیمپئن بننا چاہتا ہے۔

پروفیسر مارک لیمونٹ ہل کو فلسطین کے حق اور اسرائیل کے خلاف بولنے پر مختلف گروہوں اور انسداد ہتک عزت لیگ (اے ڈی ایل) کی جانب سے  شکایات پر سی این این نے ادارے کے لیے لکھنے  والے  پروفیسر ہل سے تعلقات منقطع کرلیے۔

اس حوالے سے سی این این کے ترجمان نے تحریری بیان جاری کرتے ہوئے پروفیسر ہل سے معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ اب ادارہ ان سے مزید رابطہ نہیں رکھے گا۔

 

باکسر فلائیڈ مے ویدر کو بھاری جرمانے کی سزا

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے