,دفاعی نمائش, آئیڈیاز ,2018 کی, اختتامی, تقریب, آج ,ہوگی

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 کی اختتامی تقریب آج ہوگی

کراچی: کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ کی اختتامی تقریب آج ہوگی۔

آج ہی کے دن دفاعی نمائش کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔گذشتہ روز سی ویو پر پاک فضائیہ کے جانبازوں نے شاندار مظاہرہ کیا۔ پاک بحریہ کے جوانوں نے بھی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ دفاعی نمائش میں جہاں مقامی طور پر تیار کئے جانے والا سامان حرب غیر ملکی مندوبین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

انہیں سامان حرب میں پاکستان کی کیویلئیر کمپنی میں تیار کی جانے والی آرمڈ وہیکل حمزہ سکس بائی سکس بھی ہے، جس میں بیک وقت بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

جدید مشین گنز سے لیس یہ میدان جنگ میں کارآمد مانی جاتی ہے،ساتھ ہی اس پر نصب مشین گنز کو وہیکل کے اندر بیٹھ کر آپریٹ کیا جاتا ہے، اس کی بڑی خاصیت یہ ہے کہ اس کے ہیوی ٹائرز پھٹنے کے باوجود بھی پچاس کلومیٹر کا سفر باآسانی طے کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان کا فخرجے ایف سیونٹین بلاگ ٹو جو چھ ہزار ٹن وزنی اور پاک فضائیہ کے شہید راشد منہاس کی نسبت سے مشہور ہے ،جے ایف سیونٹین بلاگ ٹو جدید ورژن کہلاتا ہے ۔

اس میں سولہ ہزار لیٹر پیٹرول کی اسٹوریج بھی ہے اور اس کے منفرد ہونے کی پہچان یہ ہے اس کا ائیر فیولنگ سسٹم مطلب دوران پرواز بھی اس میں فیولنگ کا عمل دوران پرواز کیا جاسکتا ہے۔

کینیڈا نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث سعودی شہریوں پر مالی،سفری پابندیاں عائد کردیں

اس کے علاوہ آئیڈیاز دوہزار اٹھارہ میں بم ڈفیوزل منی ربورٹس سمیت دفاع کا جدید سامان بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان کی اپنی دفاعی مصنوعات کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں ان کی پہچان کروانا ہے۔

دوسری جانب دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء کے تیسرے روز آج شام 4 بجے نشان پاکستان پر پاک فضائیہ کی جانب سے کراچی سی ویو پر شاندار فضائیہ مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔ جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سی ویوسےولیج ہوٹل تک روڈ بند رہے گا جبکہ شارع فردوسی اور ہائپر اسٹار سے آنے والا ٹریفک مکڈونلڈ سے خیابان شمشیر اور 26 اسٹریٹ موڑ دیا جائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق دو دریا سے ولیج ہوٹل جانا والا ٹریفک خیابان اتحاد سے گزرے گا۔خیابان راحت اور خیابان مجاہد سے ٹریفک کا سی ویو روڈ پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

فضائی مظاہرے کے دوران پاک فضائیہ کے طیارے کراچی کی فضاوں میں رنگ بکھیریں گے اور پاک فضاییہ کی ایروبیٹکس ٹیم شیردل بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔

ترجمان پاک فضاییہ کے مطابق آییڈیاز 2018ء کے تیسرے روزسی ویو کراچی پرفضائی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔۔۔ فضایی مظاہرے میں جے ایف 17 تھنڈر اور ایف سولہ طیارے حصہ لیں گے۔ فضائی مظاہرے کے دوران پاک فضائیہ کے طیارے کراچی کی فضاوں میں رنگ بکھیریں گے اور پاک فضاییہ کی ایروبیٹکس ٹیم شیردل فری فال کا مظاہرہ کرے گی۔ دفاعی نمایش میں دوست ممالک سے اعلی شخصیات پر مشتمل وفود اور دفاعی افواج کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا آج سے آغاز ہورہا ہے

کراچی: سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک ماہ طویل خصوصی صفائی مہم کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے