,کینیڈا ,نے, سعودی صحافی ,کے, قتل, میں, ملوث ,سعودی, شہریوں ,پر ,مالی،سفری پابندیاں, عائد ,کردیں

کینیڈا نے سعودی صحافی کے قتل میں ملوث سعودی شہریوں پر مالی،سفری پابندیاں عائد کردیں

اوٹاوا:امریکا، فرانس اور جرمنی کے بعد کینیڈا نے بھی سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔

بیونس آئرس میں جی 20 اجلاس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کینیڈین وزیر خارجہ کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 17 سعودی شہریوں کے کینیڈا میں موجود اثاثے منجمد کردیے جائیں گے اور ان کے کینیڈا میں آنے پر بھی پابندی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے۔

امریکی تاریخ کا بدترین سیریل کلر، 90 خواتین کے قتل کا اعتراف

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا، سعودی عرب نے قتل میں ملوث 21 افراد کو حراست میں لے کر 5 کو سزائے موت سنا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں

مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاک بھارت مذاکرات ضروری ہیں

نیویارک: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے