,جارجیا ,کی, تاریخ, میں, پہلی, بار ,خاتون, صدر ,منتخب

جارجیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون صدر منتخب

تبلسی: جارجیا کے عوام نے صدارتی انتخابات میں پہلی بار ایک خاتون سالومے زور بیشویلی کو صدر منتخب کرلیا ہے جن کا تعلق حکمراں جماعت سے ہے۔

جارجیا کے الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا کہ سالومے زور بیشویلی قریباً 59 فیصد ووٹ حاصل کرکے صدارتی انتخاب جیت گئی ہیں جبکہ ان کے مدمقابل حزب اختلاف کے امیدوار قریباً 40 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔

صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے والی سالومے زور بیشویلی نے ملک کی پہلی خاتون صدر بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے وہ 16 دسمبر کو منصب کا حلف اٹھائیں گی۔

عمران خان جمہوری سوچ رکھنے والے نہیں، خورشید شاہ

سالومے زور بیشویلی بطور سفارت کار بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں اور حکمران جماعت نے ان کی ذہانت اور صلاحیتوں کے سبب ملک کے اہم ترین عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔

دوسری جانب ہارنے والے امیدوار نے الیکشن میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا ہے اور حزب اختلاف کی 11 جماعتوں پر مشتمل اتحاد نے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

مختلف ملکوں کی جانب سے ٹرمپ کے اعلان کی مذمت

شام کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ جولان کی بلندیوں کے بارے میں امریکی صدر کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے