,عمران خان, جمہوری, سوچ ,رکھنے, والے, نہیں، خورشید شاہ

عمران خان جمہوری سوچ رکھنے والے نہیں، خورشید شاہ

سکھر:  رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان کو اندر سے مضبوط نہیں کریں گے تب تک بھارت کا رویہ صحیح نہیں رہے گا۔ افسوس کی بات ہے کہ عمران خان جہموری سوچ رکھنے والے نہیں۔

سکھر اسپورٹس کمپلکس گراؤنڈ میں جلسہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ  عمران خان نے میرے سامنے جیل میں ڈالنے پر مر جانے کی بات کی تھی۔ جیلوں میں ڈالنے کوڑے لگانے سے ہم نہیں ڈرتے۔ میں نے شاہ محمود قریشی سے عمران کو ایسی بات کرنے سے رکوانے کا بھی کہا تھا۔

سرکاری اشتہار میں تصویر: وزیراعلیٰ سندھ یا پی پی کو ساڑھے 14 لاکھ جمع کرانے کا حکم

خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔ جب حکومت ہی لڑنے اور مقابلے کی باتیں کرتی رہے گی، بھارت جارحانہ رویہ رکھے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا۔ مختلف اداوار میں مختلف آئین آکر ختم ہوئے۔ یوم تاسیس ہر جمہوری سوچ رکھنے والے شخص کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے