,سرکاری اشتہار ,میں, تصویر, وزیراعلیٰ سندھ, یا, پی پی, کو, ساڑھے ,14 لاکھ ,جمع ,کرانے ,کا ,حکم

سرکاری اشتہار میں تصویر: وزیراعلیٰ سندھ یا پی پی کو ساڑھے 14 لاکھ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں تصاویر چھپوانے پر وزیراعلیٰ سندھ یا پیپلزپارٹی کو 10 دن میں ساڑھے 14 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سرکاری اشتہارات میں تصویر چھپوانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ یا پیپلزپارٹی کو 10 دن میں ساڑھے 14 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 اشتہارات میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تصویر چھپنے پر پیر تک جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری نے 10 دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے، مریم اورنگزیب

چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری اطلاعات سے مکالمہ کیا کہ کیوں نا آپ کی تنخواہ سے 30 ہزار روپے کٹوائے جائیں؟ سرکاری افسر بن کر سیاسی لوگوں کاجائز و ناجائز دفاع کرتے ہیں، ایسے افسران سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کے پی حکومت سے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پرویزخٹک کو بلا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ اشتہارات پر تصاویر چھپوانے پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو50 لاکھ روپےجمع کرانےکاحکم دیاجاچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ہونے, والی تمام, تقریبات میں, شادی ہال 11 بجے, بند کر دیے, جائیں, گے

کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی: اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے