,وزیراعظم, عمران خان, آج ,جھوٹ ,کا ,عالمی ریکارڈ, قائم, کریں, گے، مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے، مریم اورنگزیب

لاہور:  ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج جھوٹ کا عالمی ریکارڈ قائم کریں گے۔ یہ جھوٹ وہ ریکارڈ ہوگا جسے پاکستان سمیت دنیا کی کوئی حکومت نہیں توڑ سکے گی۔

سو روزہ کارکردگی پر حکومتی تقریب کے انعقاد پر (ن) لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم ہوشیار رہے، آج سرکاری خرچ پر وزیراعظم قوم سے براہ راست جھوٹ بولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزراء میں جھوٹ بولنے کا سخت مقابلہ جاری ہے۔ جو وزیر سب سے بڑا جھوٹ بولے گا، عمران صاحب سے سب سے بڑا میڈل لے گا۔ سو دن کی کارکردگی دکھانے کو حکومت کو ہمارے منصوبوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

حکومت کے ابتدائی 100 روز مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر میں تقریب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹ اور ناکامی کے سچ کو چھپانے کیلئے سو جھوٹ گھڑے جارہے ہیں۔ عوام حکومت کی سو دن کی کارکردگی جاننے کیلئے گوگل پر تلاش جاری رکھیں۔ حکومت نے سرکاری خرچ پر اپنے جھوٹ کی تشہیر شروع کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سو دن کی حکومتی نااہلی، جھوٹ، ناکامیوں اور یوٹرنز پر جلد حقائق نامہ دے گی۔ حکومت کے سو دن عوام کیلئے سو اذیت ناک دن تھے اور پی ٹی آئی کے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کیلئے ناامیدی کے دن تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع

مریم نواز اور یوسف عباس کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 8 روز کی توسیع

لاہور: مریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے