,حکومت, کے, ابتدائی, 100 روز ,مکمل ہونے, پر, جناح ,کنونشن سینٹر ,میں ,تقریب

حکومت کے ابتدائی 100 روز مکمل ہونے پر جناح کنونشن سینٹر میں تقریب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم کو اپنی حکومت کے 100 روزہ پلان پر عملدرآمد کے نتائج اور کارکردگی کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں تقریب جاری ہے جس میں وفاقی وزراء سمیت حکومتی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

وزیراعظم اپنے خطاب کے دوران قوم کو سادگی و کفایت شعاری مہم، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے،گورننس، معاشی بہتری اور عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

وزیراعظم مختلف ٹاسک فورسز کی کارکردگی پر بھی بات کریں گے، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور خارجہ پالیسی میں بہتری کے اقدامات سے بھی قوم کو آگاہ کریں گے۔

کرتار پور : نوجوت سنگھ سدھو محبتوں کا پیغام لیے واہگہ کے راستے بھارت روانہ

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے قیام کے 100 روز پورے ہوگئے ہیں اور  وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور وزراء نے اپنے اداروں اور محکموں کی رپورٹس وزیراعظم کو پیش کردیں جس پر انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کی ترقی کی سمت کا تعین کردیا ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی

یہ بھی پڑھیں

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے