پاکستان اور چین, نے قرض, کی, شرائط ظاہر, نہیں کی ہیں

پاکستان اور چین نے قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں

نیویارک: امریکی نائب وزیر خزانہ ڈیوڈ میلپاس نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے

پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ قرضے کی فراہمی کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔
نائب امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کررہا ہے، اس سلسلے میں کوئی ڈیل جنوری کے وسط تک طے پا سکتی ہے۔
میلپاس کے مطابق چین پاکستان میں ساٹھ ارب ڈالر سرمایہ کاری کررہا ہے، لیکن پاکستان اور چین نے اس کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں، تاہم چین کا قرض پاکستان کو تب ملے گا، جب آئی ایم ایف کا قرضہ ادا کیا جاچکا ہوگا۔
رواں برس کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایسا قرض نہیں دینا چاہیے، جو چین کو قرضہ واپس کرنے کے لیے استعمال ہو۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے