طالبان ,کی پہلی, شرط, غیرملکی افواج, کا انخلا ہے

طالبان کی پہلی شرط غیرملکی افواج کا انخلا ہے

جنیوا: اقوام متحدہ اور افغانستان کے اشتراک سے ہونے والی دو روزہ کانفرنس کے دوران اشرف غنی نے کمیٹی کا اعلان کیا جو طالبان سے افغانستان میں 17 سالہ جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے مذاکرات کرے گی

کانفرنس کے اختتام پر اشرف غنی نے کہا کہ انہیں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے کہ انہوں نے اپنے شہریوں سے طویل مشاورت کے بعد امن مذاکرات کے لیے آگے بڑھنے کی راہ کا تعین کرلیا ہے۔
تمام شہریوں کے آئینی حقوق کا خیال رکھا گیا ہے خاص طور پر خواتین کے حقوق کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ اقوام متحدہ کے تعاون سے ہونے والی دو روزہ کانفرنس ترقی اور اصلاحات کی تجدید کا باعث بنے گی۔
اشرف غنی نے کہا کہ افغان مذاکرات کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی صدارتی چیف آف اسٹاف سلام رحیمی کریں گے جب کہ کمیٹی میں خواتین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
افغان صدر کا کہنا تھا کہ وہ ایسے امن معاہدے کے لیے پرامید ہیں جس میں طالبان بھی جمہوری عمل اور سوسائٹی کا حصہ ہوں گے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کے نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والی کسی تنظیم کو سیاسی عمل کا حصہ بننے نہیں دیا جائے گا۔
جنیوا میں افغان امن کانفرنس کا انعقاد ایسے وقت میں ہوا جب امریکا طالبان سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے، اور اس سلسلے میں رواں ماہ کے اوائل میں امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے قطر میں افغان حکام سے تین روزہ مذاکرات کیے۔
افغانستان میں قیام امن کے لیے طالبان کی پہلی شرط غیرملکی افواج کا انخلا ہے۔
چند روز قبل افغان امن عمل کے لیے روس کی میزبانی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلی مرتبہ طالبان کے وفد نے شرکت کی اور افغانستان اور طالبان کے وفود نے براہ راست ایک دوسرے سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں

دنیا میں یہ, واحد درخت ہے جو کسی, فٹبال کلب, کا رکن, بھی ہے

دنیا میں یہ واحد درخت ہے جو کسی فٹبال کلب کا رکن بھی ہے

پیراگوئے:گراؤنڈ میں بڑھتے ہوئے درخت کو اپنی ٹیم کا آفیشل مداح قرار دیتے ہوئے اسے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے