یونیسکو نے کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے کا اعلان

پشاور: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تحفظ و فروغ تعلیم،سائنس و ثقافت( یونیسکو) نے کیلاش قبیلے کی معدوم ہوتی ثقافت کو محفوظ بنانے والی فہرست شامل کیا جس کے بعد تہوار’سوری جاگیک‘ کو عالمی ورثہ قرار دے دیا گیا

سوری جاگیک کیلاش قبیلے کے نزدیک چاند، سورج، ستاروں اور شہابِ ثاقب سےمتعلق قدیم ثقافت ہے۔
یونیسکو کی جانب سے سوری جاگیک کے علم اور تہوار عالمی فہرست میں شامل کرنے پر تحریک انصاف کے سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ ’خیبرپختونخواہ حکومت ثقافت کو زندہ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی‘۔ قبل ازیں عاطف خان نے گزشتہ ہفتے چترال اور کیلاش کی ترقی کے لیے 56 کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جس نے وادی کیلاش میں سورج، چاند اورستاروں کی مدد سے موسم کی پیشگوئی کی برسوں سے رائج قدیم مقامی روایت کو عالمی سطح پر اجاگرکیا۔ تیزی سے معدوم ہوتی روایت کے تحفظ کے لئے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن نے کیس یونیسکو کو ارسال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

غیر ضروری اقدام سے اربوں ڈالرکے منصوبوں پر عملدرآمد میں الجھاؤ پیدا ہو گا

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے سی پیک اتھارٹی کے قیام کی حکومتی تجویزکی مخالف کرتے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے