,کراچی, کے, مختلف علاقوں ,میں ,پولیس, کی ,کارروائیاں‘ ,13 ملزمان, گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 13 ملزمان گرفتار

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریش کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں خفیہ اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن کے دوران ملیر کے مختلف علاقوں شرافی گوٹھ ، محمد ولی گوٹھ سمیت دیگر علاقوں کے داخلی وخارجی راستے سیل کرکے مخصوس گھروں کی تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن میں رینجرز کے جوانوں نے بھی لیا۔ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ ایک ملزم مسلم ولد درمحمد کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ بمع گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فریال تالپور کے بعد آصف زرداری کا مبینہ فرنٹ مین بھی منظر عام پر آ گیا

دوسری جانب بلال کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین اسٹریٹ کرمنلز کو دھرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول، دو موٹرسائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان بلال کالونی اورنیوکراچی کے اطراف اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 48 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں فنی خرابی اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ شروع

لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں فنی خرابی اور لوڈ مینجمنٹ کے نام پر لوڈ شیڈنگ شروع

کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، کے الیکٹرک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے