,فریال تالپور, کے ,بعد, آصف زرداری ,کا ,مبینہ ,فرنٹ مین ,بھی, منظر ,عام, پر ,آ گیا

فریال تالپور کے بعد آصف زرداری کا مبینہ فرنٹ مین بھی منظر عام پر آ گیا

رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے بعد سابق صدر آصف علی زرداری کا مبینہ فرنٹ مین بھی منظر عام آ گیا۔

جے آئی ٹی کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق سندھ میں شکار پور کے رہائشی مشتاق مہر نے بحریہ ٹاؤن کے زین ملک کے ساتھ ایک مشترکہ اکاؤنٹ کھولا جس میں 8 ارب روپے سے زائد رقم منتقل ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اس اکاؤنٹ سے پیسے مبینہ جعلی اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے، اور کچھ جعلی اکاؤنٹس سے پیسے اس مشترکہ اکاؤنٹ میں آئے۔

کون ہے مشتاق مہر ؟

مشتاق مہر کے شناختی کارڈ پر مستقل پتا ضلع شکار پور کا ہے جب کہ موجودہ پتا اسلام آباد میں مکان نمبر ایف 8، گلی نمبر 19 کا ہے۔

حیران کن طور پر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے شناختی کارڈ پر بھی یہی پتا درج ہے۔

قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر آصف علی زرداری کے گھر کا پتا زرداری ہاؤس، گلی نمبر 19، ایف ایٹ، اسلام آباد درج ہے، یعنی مشتاق مہر اور آصف علی زرداری کا اسلام آباد کے گھر کا پتا ایک ہی ہے۔

کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر حملہ، 10افراد ہلاک، 19زخمی

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کی تحقیقات کے مطابق شکار پور میں مشتاق مہر کے آبائی علاقے سے معلومات کروائی گئیں تو یہ پتا چلا کہ مشتاق مہر 15 سال پہلے علاقہ چھوڑ چکا ہے اور یہ بھی کہا گیا کہ وہ آصف علی زرداری کے پاس ملازمت کرتے ہیں۔

تحقیقات کے مطابق گاؤں میں مشتاق مہر کا نہ کوئی گھر ہے اور نہ ان کی کوئی جائیداد ہے۔

شکار پور کے رہائشی مشتاق مہر آخر کیسے اربوں روپپے کا بینک اکاؤنٹ چلا رہا ہے اور اس کا اور آصف علی زرداری کا پتا ایک جیسا کیوں ہے؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کی تحقیقات کے مطابق یہ مشترکہ اکاؤنٹ، فروری 2014 اور جون 2015 تک استعمال ہوا، اور اس اکاؤنٹ سے 157 مرتبہ ٹرانزکشنز ہوئیں۔

جے آئی ٹی مشتاق مہر کو تلاش کر رہی ہے مگر وہ پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

تحقیقات کے مطابق شکار پور کے رہاہشی مشتاق مہر نے گزشتہ 10 سالوں میں 80 سے زیادہ غیر ملکی دورے کیے ہیں، وہ قندھار، تہران اور ترکی کے دورے بھی کر چکے ہیں۔

مشتاق مہر نے اپنا آخری سفر 3 اپریل 2015 کو کراچی ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات کا کیا، اور وہ پھر واپس نہیں آئے۔

جے آئی ٹی ذرائع کو شک ہے کہ مشتاق مہر وہ شخص ہے جس کے ذریعے جعلی اکاؤنٹس کا، اومنی گروپ اور زرداری گروپ سے تعلق جڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج جے آئی ٹی نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری سے مشتاق مہر کے حوالے سے سوالات کیے، جس پر آصف علی زرداری نے ان سے کہا کہ مشتاق مہر ان کا فزیو تھیراپسٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے