,کابل, میں, برطانوی سیکیورٹی, کمپنی, پر ,حملہ، 10افراد ہلاک، 19زخمی

کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر حملہ، 10افراد ہلاک، 19زخمی

کابل : افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی پر حملے میں کم از کم 10افراد ہلاک اور 19زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق کابل کے مشرقی حصے میں طالبان کی جانب سے کیے گئے حملے میں برطانوی سیکورٹی کمپنی کو نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران حملہ آووروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سلووینیا میں خاتون ملک کی مسلح افواج کی سربراہ مقرر

کابل پولیس چیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کمپنی افغان سیکورٹی فورسز کو تربیب فراہم کرتی ہے۔سیکیورٹی کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے۔

ہلمند میں طالبان سمیت 45 افراد ہلاک

دوسری جانب افغانستان کے صوبے ہلمند میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں طالبان کے 15 جنگجوؤں سمیت 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

افغان صوبائی کونسل کے کے سربراہ عطااللہ افغان نے بتایا کہ منگل کی رات فوجی آپریشن کے دوران فضائی حملے کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی جس میں خواتین اور مردوں سمیت بچوں کی بڑی تعداد بھی ماری گئی۔

ہلمند کے گورنر ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حملے میں 16طالبان مارے گئے جبکہ شہری ہلاکتوں کی تعداد معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں نے علاقے میں اسلحہ ذخیرہ کیا ہوا تھا اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے فضائی حملے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی بحری جنگی جہاز کو چین کا انتباہ

امریکی بحری جنگی جہاز کو چین کا انتباہ

چین نے امریکا کے جنگی بحری جہاز کو خبردار کیا ہے کہ وہ جتنی جلدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے