قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، شادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمعہ کی شادی ابرار احمد سے طے پائی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔ گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئی جس میں بسمعہ کی ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا، ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جو اب بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہیں۔ مہندی کی تقریب میں کرکٹر کے عزیزواقارب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ان کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا گیا۔ بسمعہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئِے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔

قومی ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک

قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمعہ معروف رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان کی شادی لاہور میں ہوئی، شادی پر پی سی بی حکام کو بھی مدعوکیا گیا ہے، بسمعہ کی شادی  ابرار احمد سے طے پائی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہیں۔

گزشتہ شب ان کی رہائش گاہ پر مہندی کی تقریب ہوئی جس میں بسمعہ کی  ساتھی کرکٹرز نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا، ساتھی کرکٹرز نے ان یادگار لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں، جو اب بہت زیادہ وائرل ہوچکی ہیں۔

مہندی کی تقریب میں کرکٹر کے عزیزواقارب کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر ان کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا گیا۔

بسمعہ معروف 98 ایک روزہ اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئِے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں حصہ لینے کے بعد وطن پہنچی ہیں۔

پارکنگ کمپنی کرپشن کیس، حافظ نعمان کو نیب نے گرفتار کرلیا

یہ بھی پڑھیں

ڈی ویلیئرز کے پاکستان جانے سے مزید کرکٹرز وہاں کھیلنے کو تیار ہوں گے: اسمتھ

ڈی ویلیئرز کے پاکستان جانے سے مزید کرکٹرز وہاں کھیلنے کو تیار ہوں گے: اسمتھ

دبئی: جنوبی افریقا کے سابق کپتان گریم اسمتھ کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے