,کرتارپور, راہدراری, تقریب,: بھارتی میڈیا ,کی, تنگ نظری، آئی ایس پی آر, ن,ے نشاندہی, کردی

کرتارپور راہدراری تقریب: بھارتی میڈیا کی تنگ نظری، آئی ایس پی آر نے نشاندہی کردی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد امن کی جانب پہلا قدم ہے، ایسے مثبت اقدام کی خطے کو سخت ضرورت ہے۔

اہم بیان دیتے ہوئے جنرل باجوہ نے واضح کردیا کہ راہداری گیٹ کی تنصیب قانون اور امن پسند مہمانوں کیلئے ہے، سرحد پر خاردار تار لگانے کا مقصد غیر قانونی آمدورفت روکنا ہے۔

سماجی رابطوں کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ کے ذریعے پاکستان آرمی کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا آرمی چیف جنرل باجوہ سب سے ملے ہیں، صرف گوپال چاولہ سے آرمی چیف کی ملاقات کا واویلا کرنا بھارتی میڈیا کا پروپگینڈا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آرمی چیف کا صرف چاؤلہ سنگھ سے مصافحہ دکھانا بھارتی میڈیا کی تنگ نظری کا ثبوت ہے، جبکہ آرمی چیف نے تمام مہمانوں سے بلاتفریق مصافحہ کیا۔

پارکنگ کمپنی کرپشن کیس، حافظ نعمان کو نیب نے گرفتار کرلیا

جنرل باجوہ نے کرتارپور کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد امن کی جانب پہلا قدم ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ اس مثبت قدم کی خطے کی سخت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پر خاردار تاریں لگانا خودمختار ریاست کا اقدام ہے، سرحد پر خاردار تار لگانے کا مقصد غیرقانونی آمدورفت کو روکنا ہے ، راہداری گیٹ کی تنصیب قانونی طور پر آنے والے پُرامن مہمانوں کیلئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے