,وزیراعظم ,عمران خان, نے ,کرتارپور ,راہداری, کا, سنگ بنیاد ,رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا

نارووال: وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

تحصیل شکر گڑھ میں واقع گردوارہ صاحب کے قریب کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، بھارتی وزیروں پر مشتمل وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار، عالمی مبصرین اور سکھ برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

بھارتی نمائندگی وزیر خوراک ہرسمرت کور اور وزیر تعمیرات ہردیپ سنگھ نے کی جب کہ سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی شرکت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی صرف سیکھنے کے لیے ہوتا ہے، رہنے کے لیے نہیں، پاکستان اور بھارت کے تعلقات کا یہ حال ہے کہ ہم ایک قدم آگے بڑھ کر دو قدم پیچھے چلے جاتے ہیں، جب تک ہم ماضی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے، آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

وزیراعظم نے فرانس اور جرمنی کے ماضی کے تعلقات اور جنگوں کا حوالہ دیتے ہوئے بھارت کو مشورہ دیا کہ ‘اگر فرانس اور جرمنی ایک یونین بنا کر آگے بڑھ سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں، ہماری جماعت، ہماری فوج، تمام سیاسی جماعتیں اور سارے ادارے ایک پیج پر کھڑے ہیں، ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور بھارت کے ساتھ ایک مہذب تعلق چاہتے ہیں۔

کپل شرما نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنا فرض نبھایا، جب بھی کرتارپور راہداری کی تاریخ لکھی جائے گی تو اس کے ساتھ عمران خان کا نام ضرور لکھا جائے گا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ پاکستان نے سرحد کھول کر پوری کائنات ہماری جھولی میں ڈال دی، بابا نانک کا فلسفہ جوڑنے کا ہے توڑنے کا نہیں، خون خرابہ بند ہونا چاہیے، امن آنا چاہیے، بہت خون خرابہ ہوگیا اور بہت نقصان ہوگیا۔

بھارتی وزیر ہرسمرت کور نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال میں ہم کتنا نزدیک ہو کر بھی کتنے دور تھے، آج دوریاں ختم ہورہی ہیں، میرے گرونانک کا بلاوا آیا تو آج آپ کی دھرتی پر آئی ہوں۔

بھارتی وزیر نے کہا کہ جس دن بھارتی کابینا نے راہداری کی منظوری دی اس دن میری دنیا ہی بدل گئی، عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تھے تو انہیں نہیں پتا تھا کہ وہ اس عہدے پر پہنچیں گے اور نریندری مودی جب چائے بیچتے تھے انہیں نہیں پتا تھا کہ وہ اس عہدے پر پہنچیں گے۔

ہرسمرت کور کا کہنا تھا کہ جیسے بابا گرونانک نے سب کو جوڑا ویسے کرتار پور راہداری بھی سب کو جوڑے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، بابا گرونانک نے امن اور محبت کا پیغام دیا، ان  کا سحر انگیز کلام ہمارا باہمی سرمایہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام مذہبی رواداری کا درس دیتا ہے، کرتارپور راہداری کھولنے کا پوری دنیا نےخیر مقدم کیا، بھارتی سکھ زائرین کو گردوارہ صاحب تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے سانحہ ماڈل ٹاؤن, سے, متعلق سوالات, پوچھیں, گے

نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات پوچھیں گے

لاہور:آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے