بلاول بھٹو زرداری کو صرف سوالنامے کا جواب جمع, کروانے, کا کہا, گیا ہے

بلاول بھٹو زرداری کو صرف سوالنامے کا جواب جمع کروانے کا کہا گیا ہے

اسلام آباد: مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مطابق جے آئی ٹی نے پی پی پی چیئرمین کو ان کے بینک اکاؤنٹس کی درکار معلومات کے حوالے سے سوالنامہ ارسال کیا ہے

انہوں نے ان میڈٰیا رپورٹس کو مسترد کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ جے آئی ٹی نے پی پی پی چیئرمین کو طلب کیا ہے، انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کو صرف سوالنامے کا جواب جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔
مصطفیٰ کھوکھر نے بتایا کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بدھ کے روز (آج) جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔
آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر افراد کو فائدہ پہنچانے کے لیے بینک عملے کی ملی بھگت سے جعلی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے لیے گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی بنائی گئی تھی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور سمٹ بینک، سندھ بینک اور یونائیٹد بینک کے 29 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے رقم کی مشتبہ منتقلی کے کیس کی تحقیقات کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا

وزیراعظم نےامریکا ،طالبان کے مذاکرات اور معاہدے میں قطر کےکردارکوسراہا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دورۂ قطر کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے