,کپل شرما, نے, شادی ,کی, تاریخ, کا,اعلان ,کردیا

کپل شرما نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مزاحیہ اداکار کپل شرما نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار 12 دسمبر کو اپنی دیرینہ دوست اور منگیتر گنی چتھرا سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ معروف کامیڈین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے دعوت نامہ شیئر کیا۔

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1067368273337962496

کپل نے اپنی شادی سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے گینی کے گھر پہلی بار اپنے والدین کو بھیجا تو لڑکی کے والد نے رشتہ دینے سے صارف انکار کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامیڈین کا کہنا تھا کہ میری اور گینی کی پہلی ملاقات 2005 میں ایک آڈیشن کی تقریب میں ہوئی جس کے بعد ہماری دوستی ہوئی پھر ہم ایک دوسرے کے قریب آتے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جلندھر شیر کے ایچ ایم وی کالج میں جب میں طالبات کا آڈیشن لینے کی غرض سے پہنچا تھا تو گینی بھی اُن لڑکیوں میں سے ایک تھیں جن کا میں نے آڈیشن لیا۔ کپل نے کہا کہ ہمارے درمیان پانچ سال کی عمر کا فرق ہے مگر اُس کے باوجود ہم ایک دوسرے سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں۔

شمالی چین :کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ، 22افرادہلاک ، دو درجن لوگ زخمی

انہوں نے مزید کہا کہ 2016 کے بعد جب کامیابی کا سفر شروع ہوا تو میں نے گینی کے والد کو ایک بار پھر رشتے کی پیش کش کی اس بار انہوں نے فوراً ہاں کردی تھی جس کے بعد میں نے والدین کو اُن کے گھر بھیجا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل اور گینی کی شادی کی تقریب 12 دسمبر کو منعقد ہوگی جس میں صرف قریبی رشتے دار ہی شرکت کریں گے بعد ازاں یہ جوڑا 22 دسمبر کو ساتھی فنکاروں کیلئے ممبئی میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

جمشید پرستاروں کی یادوں میں آج بھی زندہ

کراچی: جنید جمشید نے نوے کی دہائی میں وائٹل سائنز میوزیکل گروپ بنایا تو تہلکہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے