,سعودی ولی عہد, شہزادہ, محمد, بن ,سلمان ,ایک روزہ ,دورے ,پر ,مصر, پہنچ ,گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے

قاہرہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد ایک روزہ دورے پر مصر پہنچ گئے۔

مختلف عرب ممالک کے سرکاری دورے کے سلسلے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد مصر پہنچ گئے، جہاں اُن کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

ولی عہد اور مصر کے صدر کے درمیان اہم ملاقات بھی ہوئی جس میں خطے کو درپیش سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عرب ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

افغانستان کے صوبے غزنی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین امریکی فوجی جاں بحق

بحرین میں عرب نیٹو فورس کے قیام کیلئے پیشرفت کے اعلان کے بعد ولی عہد محمد بن سلمان کے عرب ممالک کے دورے کو خاص اہمیت حاصل ہوگئی ہے جبکہ خلیجی ممالک کے قطر سے سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بندش کو بھی دورے میں خاص اہمیت حاصل ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے پر ولی عہد نے ملکی صدور سے ملاقات میں عرب ممالک کے درمیان اتحاد و تعاون پر مبنی اپنا پیغام پہنچایا اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

کامن ویلتھ ہیڈ کوارٹرز لندن میں یوتھ منسٹرز کانفرنس کا انعقاد

لندن: کانفرنس میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومتی فیصلوں کی زبردست پذیرائی ملی،شہزادہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے