,افغانستان, کے ,صوبے غزنی, میں, بارودی سرنگ, کا ,دھماکا، تین, امریکی ,فوجی ,جاں, بحق

افغانستان کے صوبے غزنی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، تین امریکی فوجی جاں بحق

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین امریکی فوجی جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ بلخ میں طالبان 25 مسافروں کواغواکرلیاہے۔

نیٹو ریزولیٹ سپورٹ مشن کے حکام کا کہناہے کہ بارودی سرنگ کا دھماکا غزنی شہر کے قریب ہوا۔ دھماکے سے نیٹو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ زخمی اور مرنے والے امریکی فوجیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

وزیراعظم کل کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اس سے پہلے صوبہ بلخ میں عسکریت پسندوں نے دو گاڑیوں کو قبضے میں لے لیا۔ گاڑیوں میں سوار 25 مسافروں کو اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔

افغان حکام کے مطابق مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں لیکن بعد عسکریت پسندوں نے خواتین اور بچوں کو رہا کردیا۔ افغان اور نیٹو افواج نے مغویوں کو چھڑانے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے