ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز کل سے بھارت میں ہورہا ہے

ہاکی کے عالمی کپ کا آغاز کل سے بھارت میں ہورہا ہے

میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کی جنگ لڑیں گی، ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے، پاکستان اپنا پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کے خلاف کھیلے گا۔

ہاکی کے عالمی کپ کا میلہ کل سے بھارتی شہر بھونیشور میں سجے گا۔ موجودہ چیمپئن آسٹریلیا ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔
ایونٹ میں 16 ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مد مقابل ہوں گی، عالمی کپ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ڈی میں شامل پاکستان کو جرمنی، ہالینڈ اور ملائیشیا جیسے مشکل حریفوں کا سامنا ہوگا۔
گروپ مراحل میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی۔ گروپ کی ٹاپ ٹیم کوارٹر فائنل کیلئےکوالیفائی کرے گی۔ دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں کراس اوور مرحلے میں پہنچیں گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان سب سے زیادہ چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے کا اعزاز اپنے نام کر چکا ہے۔ نیدرلینڈ اورآسٹریلیا تین تین بار، جرمنی دوباراور بھارت ایک بارعالمی چیمپئن رہ چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 158 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو 7 وکٹوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے