,وزیراعظم کل, کرتارپور ,کوریڈور, کا ,سنگ بنیاد, رکھیں ,گے

وزیراعظم کل کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور میں پاک بھارت کوریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے،تقریب میں غیر ملکی مندوبین، وفاقی و صوبائی وزراء بھی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کل کرتارپور میں پاک بھارت کوریڈور منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھیں گے، تقریب میں شرکت کیلئے سکھ یاتریوں، صحافیوں اور مہمانوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے جبکہ کرتار پور بارڈر کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کرلئے گئےہیں،اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگا دیئے گئے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ اور نوجوت سنگھ سدھو کو سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی، بھارتی وزیر خارجہ نے مصروفیات کی بنیاد پر معذرت کی جبکہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے پاکستان پر الزامات کی بارش کر دی تاہم نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

پچیس نومبر کو وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو کرتارپور کوریڈور کھولنے کے فیصلے سے پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے۔ ہم سکھ یاتریوں کوپاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں۔

بہاولپور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

بھارتی خارجہ امور کی وزارت نے پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے نام خط میں کرتار پورہ کوریڈرور کھولنے کی پیشکش پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا کرتار پور بارڈر پوائنٹ کے حوالے سے موقف خوش آئند ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کا کہنا ہے کہ بھارتی کابینہ نے اپنے علاقے میں بارڈر تک راہداری بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کی طرف سے بھی اپنے علاقے میں بابا گرو نانک دربار تک راہدرای بنانے پر منصوبہ بندی کی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتارپور کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے کہا ہے کہ جلد اس حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

فواد چوہدری نے بھارتی کابینہ کی طرف سے کرتارپور بارڈر کھولنے کی پاکستان کی تجویز پر اتفاق کو دونوں ممالک میں امن کے خواہشمندوں کی کامیابی قراردیا ہے، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ درست سمت میں ایک صحیح قدم ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے سرحد کے دونوں اطراف امن و آشتی اور صاحبان دانش کی آواز کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فواد حسن فواد کی, ضمانت منسوخ, کرنے کی اپیل, واپس, کردی

فواد حسن فواد کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل واپس کردی

اسلام آباد: احتساب کے قومی ادارے نے آشیانہ اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے