,بہاولپور, سی ٹی ڈی, کی ,کارروائی، دو دہشت گرد, گرفتار

بہاولپور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد گرفتار

بہاولپور: سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر جھانکی والا کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں آفتاب اور ناصر محمود کو گرفتار کیا۔

صدر مملکت عارف علوی کی شہید اہلکار اشرف داؤد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد بہاولپور میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جن کے قبضہ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام نےدونوں دہشت گردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں

ملتان: بلاول بھٹو نے بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے