وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے ملاقات کی، ملاقات میں کراچی میں امن وامان سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے شہر میں امن وامان کے حوالے سے اٹھائے گے اقدامات پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں، شہر میں امن کی بحالی کیلئے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، کراچی میں جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ضروری ہے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائینگے، کسی شرپسند کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپس میں تعاون ہے ۔۔شرپسندوں کے خلاف کارروائی کے مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

وفاقی حکومت کا اقدام صوبائی خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے

کراچی: بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی ردعمل سے پہلے اسپتالوں پر اپنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے