,صدر مملکت, عارف علوی, کی, شہید اہلکار ,اشرف داؤد, کے ,اہلخانہ, سے, اظہار ,تعزیت

صدر مملکت عارف علوی کی شہید اہلکار اشرف داؤد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

کراچی:  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شہید اہلکاروں نے اپنی جان دے کر کئی زندگیوں کو محفوظ بنایا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چینی قونصل خانے پر دہشتگرد حملے کو ناکام بنانے والے  شہید اے ایس آئی اشرف داؤد کے گھر گئے جہاں ان کے بچوں اور اہلخانہ  سے ملاقات کی۔

سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کو پاکستان مدعو کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

صدر مملکت نے شہید اشرف داؤد کے والد سے اظہار تعزیت و افسوس کیا۔

اس موقع پر عارف علوی نے کہا کہ شہید اشرف داؤد نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے ہماری زندگیوں کو محفوظ بنایا، ان کی یہ قربانی ناقابل فراموش ہے۔

کراچی میں منعقدہ چار روز بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزار اٹھارہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، جو دہشتگردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے