,سارک کانفرنس, میں ,بھارتی وزیراعظم ,کو, پاکستان, مدعو, کیا ,جائے, گا، ترجمان ,دفتر خارجہ

سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کو پاکستان مدعو کیا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:  ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔ عمران خان نے مودی کو مسائل پر بات چیت کا بھی کہا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کرتار پور کوریڈور کی گراؤنڈ بریکنگ بڑی کامیابی ہے۔ سارک کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم کو پاکستان مدعو کیا جائے گا۔ پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ایک قدم بڑھائے ہم دو بڑھائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نے مودی کو خط کے جواب میں مسائل پر بات چیت کا کہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ہمارا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات سے حل کیا جائے، لیکن بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔ اس صدی میں سفارتکاری مکمل تبدیل ہوچکی ہے۔ بھارت سے جنگ ہوئی ہے، تعلقات جلد ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری، بنگلہ دیشی حکومت سے سخت احتجاج

انہوں نے کہا کہ کرتارپور کوریڈور کی گراؤنڈ بریکنگ بڑی کامیابی ہے۔ کرتارپور راہداری کا کل افتتاح ہوگا اور منصوبہ صرف 6 مہینوں میں مکمل ہوجائے گا۔ وزیراعظم کل منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ سکھ برداری بغیر ویزہ پاکستان آجاسکیں گے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان میں تمام خارجہ پالیسیاں عوامی خواہشات اور قومی امنگوں کے مطابق بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جارہا ہے۔ کشمیر پر انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کامیابی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا عمل رکنا چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو روکنا پہلا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد: احتساب عدالت کے معزز جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے