,ڈھاکہ, میں, پاکستانی, ہائی کمیشن ,میں, چوری، بنگلہ دیشی ,حکومت ,سے, سخت ,احتجاج

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری، بنگلہ دیشی حکومت سے سخت احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے ڈھاکہ کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر بنگلہ دیشی حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق نامعلوم نقب زن نے ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن میں گھس کر کمپیوٹرز چوری کیے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے سے فوری بنگلہ دیشی وزارت خارجہ اور پولیس کو آگاہ کیا گیا اور ایف آئی آر درج کرائی گئی جب کہ سیکیورٹی مزید سخت کرنی کی استدعا بھی کی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہائی کمیشن ڈھاکہ کے انتہائی محفوظ علاقے میں واقع ہے جہاں نقب زنی انتہائی تشویش کی بات ہے۔

قائد اعظم کے محافظ رحیم بخش کو سپرد خاک کردیا گیا

ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے پر اسلام آباد اور ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی حکام سے سخت احتجاج ریکارڈ کیا ہے اور بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ میزبان کی حیثیت سے پاکستانی ہائی کمیشن کی عمارت کو مکمل سیکیورٹی کی فراہمی بنگلہ دیشی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بنگلہ دیشی حکام سے واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے تفصیلات پاکستان کے ساتھ شیئر اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

جیل میں صرف جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

راولپنڈی: مہناز سعید کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں انہیں غیر قانونی سہولیات فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے