,قائد اعظم ,کے, محافظ, رحیم بخش, کو ,سپرد خاک, کردیا ,گیا

قائد اعظم کے محافظ رحیم بخش کو سپرد خاک کردیا گیا

صادق آباد : قائد اعظم کے محافظ صادق آباد کے رہائشی مرحوم رحیم بخش کو نماز جنازہ کے بعد آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

قائد اعظم کے محافظ 93 سالہ رحیم بخش گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

رحیم بخش کی نماز جنازہ جامعہ مسجد حنفیہ میں ادا کی گئی اور پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نماز جنازہ میں ڈی پی او رحیم یار خان عمر فاروق، ایس پی صادق آباد حفیظ الرحمٰن، چیئرمین بلدیہ شفیق پپا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سجاد احمد وڑائچ اور دیگر سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت سیکٹروں افراد نے شرکت کی۔

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کے ڈے اے ٹیم پر حملہ، 4 اہلکار زخمی

رحیم بخش کو ان کے آبائی گاؤں چک نمبر 124میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

رحیم بخش کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ رہنے کا اعزاز حاصل رہا۔

وہ قائد اعظم کے حفاظتی دستے میں شامل رہے، اس وقت انیں 130 روپے تنخواہ ملتی تھی جبکہ بعد میں حکومت پاکستان کی جانب سے وظیفہ بھی دیا جا تا رہا۔

یہ بھی پڑھیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور سے اغواء تین بچوں کی لاشیں مل گئیں

قصور کے علاقے چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران اغواء ہونے والے تین بچوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے