,کراچی,: تجاوزات, کیخلاف, آپریشن, میں ,کے ڈے اے, ٹیم, پر, حملہ، 4 اہلکار, زخمی

کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کے ڈے اے ٹیم پر حملہ، 4 اہلکار زخمی

کراچی: کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کی ٹیم پر نامعلوم افراد کے حملے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کے ڈی اے حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں اہل علاقہ کی جانب سے مزاحمت کی گئی اور احتجاج کیا گیا۔

مشتعل مظاہرین نے آپریشن کرنے والی کے ڈی اے کی ٹیم اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا جس کے نتیجے میں کے ڈی اے کے 4 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کرنے والی ٹیم پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

سابق وفاقی وزیر جام معشوق علی امریکا میں انتقال کرگئے

پولیس کی جانب سے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم علاقے کی صورتحال قابو میں ہے۔

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق فائرنگ کے باعث تجاوزات کیخلاف آپریشن روک دیا گیا۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی کے مطابق مظاہرین کے پتھراؤ سے کے ڈی اے کا افسر اور ایک ملازم زخمی ہوا ہے، کارروائی کے دوران مزاحمت پر دونوں طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار واقعے کی جگہ پہنچے اور 2 افراد کو حراست میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ہونے, والی تمام, تقریبات میں, شادی ہال 11 بجے, بند کر دیے, جائیں, گے

کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی: اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے