25 جولائی, کے دن, بدنصیب انقلاب, آیا

25 جولائی کے دن بدنصیب انقلاب آیا

کراچی: مرتضی وہاب نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نام پاکستان ٹرننگ انسٹی ٹیوٹ رکھ دیا جائے، عمران خان قوم سے کئے گئے اپنے وعدوں پر قائم رہیں ، قوم مایوس ہورہی ہے

مشیر قانون نے کہا کہ نوکری کسی کو بھی نہیں ملی جبکہ دوستوں کو نوازا گیا ہے، 100 روز میں سینکڑوں گھروں کو توڑ دیا گیا، عمران خان جس گھر میں خود رہتے ہیں وہ ریگولائز نہیں ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ 100 روز میں ایک ڈالر کی سرمایہ کاری بھی ملک میں نہیں کی گئی، جذبات میں بڑے بڑے اعلانات کئے گئے۔
مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ قوم کو ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو اپنے وعدے پر قائم رہے۔ پانی کے مسائل پر انھوں نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی حقائق پر بات کریں، وزیراعلیٰ سندھ سی سی آئی کے اجلاس میں پانی کا مسئلہ ہر بار اٹھاتے ہیں۔ انھوں نے چیلنج کیا کہ پی ٹی آئی رہنما عوام میں آئیں تاکہ پتہ چلے کہ آٹا، دال، چاول کی قیمت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں ہونے, والی تمام, تقریبات میں, شادی ہال 11 بجے, بند کر دیے, جائیں, گے

کراچی میں ہونے والی تمام تقریبات میں شادی ہال 11 بجے بند کر دیے جائیں گے

کراچی: اس بات کا فیصلہ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے