,افغانستان,: طالبان ,کے, حملے ,میں, ,22 پولیس اہلکار, ہلاک

افغانستان: طالبان کے حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں افغان فورسز پر طالبان کے حالیہ حملے کے نتیجے میں 22 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

خبر رساں ادارے ایسوی ایٹڈ پریس ’ اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے میں پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ملک بھر میں افغان فورسز کے خلاف تشدد کی لہر جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر شیر احمد واڈا نے بتایا کہ اتوار (26 نومبر) کو ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے قبول کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 25 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

ترکی میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 فوجی اہلکار ہلاک

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے مزید بتایا کہ ’ حملے کے نتیجے میں 4 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ‘۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ پولیس اہلکار افغان صوبے فراہ سے ضلع جووائن جارہے تھے کہ ان پر حملہ کردیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

رواں برس طالبان اور داعش گروپ کی جانب سے مقامی فورسز سے وابستہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔

چند روز قبل 23 اکتوبر کو شمالی صوبے خوست میں فوجی اڈے میں ہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 27 فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی جس کے نتیجے میں 79 فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے تھے۔

 

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

امریکی صدر نے سعودی عرب میں اضافی فوجی بھیجنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن: فوجی بھیجنے کا فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے