ملتان دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ملتان: ملتان میں لٹیروں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر دکاندار کو ابدی نیند سلا دیا۔ مشتعل ورثا سڑکوں پر آگئے اور ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ پولیس نے ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا ہے۔

معصوم شاہ روڈ پر دو نقاب پوش افراد دکان میں گھسے اور اسلحے کے زور پر لوٹ مار شروع کر دی۔ بائیس سالہ نوجوان نعمان نے مداخلت کی تو ڈاکوؤں نے گولیاں چلا دیں۔ جس سے نعمان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ چوبیس سالہ شہزاد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واردات کے دوران ارد گرد کی دکانوں پر موجود افراد بھی خوف وہراس کا شکار رہے۔ واقعہ کے بعد اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا۔ دوسری جانب پولیس نے چھاپوں کے دوران ڈکیتی کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع

رانا ثناءاللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 اکتوبر تک توسیع

لاہور:دورانِ سماعت رانا ثناء کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے اپنے دلائل میں کہا کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے