سعودی عرب, مشرق وسطیٰ میں, مدد فراہم ,کررہا ہے

سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں مدد فراہم کررہا ہے

فلوریڈا: ان کا کہنا تھا کہ ‘اگر ہمیں سعودی عرب کی مدد حاصل نہ ہوتی تو ہمیں اس خطے میں اس قدر بڑا بیس میسر نہیں آتا اور ہم کسی قسم کی جوابی کارروائی کرنے سے قاصر ہوتے

میرا مطلب ہے کہ اگر آپ اسرائیل کی بات کریں تو سعودی عرب کی مدد کے بغیر اسرائیل کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘تو اس کا کیا مطلب ہے کہ اسرائیل کو جانا ہوگا؟ تو کیا آپ اسرائیل کو جانے دیں گے؟ ہمارے پاس خطے میں ایک انتہائی طاقت ور اتحادی، سعودی عرب کی صورت میں موجود ہے’۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان میڈیا کے نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال کا رد عمل تھا جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا سی آئی اے اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا؟
صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کے ولی عہد پر سخت پابندیاں نہیں لگائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا تھا کہ آخر کیوں وہ سعودی عرب سے تعلقات پر سمجھوتا نہیں کرسکتے، ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ میں وہ ہمارا ایک اہم اتحادی ہے۔
امریکا، ہر صورت میں سعودی عرب کا اتحادی رہنا چاہتا ہے کیونکہ یہ ہمارے ملک، اسرائیل اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی بحری جنگی جہاز کو چین کا انتباہ

امریکی بحری جنگی جہاز کو چین کا انتباہ

چین نے امریکا کے جنگی بحری جہاز کو خبردار کیا ہے کہ وہ جتنی جلدی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے