یوگنڈا کی جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

یوگنڈا کی جھیل میں کشتی ڈوبنے سے 30 افراد ہلاک، متعدد لاپتا

کمپالا

یوگنڈا کی وکٹوریا جھیل میں مسافر بردار کشتی الٹنے کے باعث 30 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے نزدیک جھیل وکٹوریا میں 84 مسافروں کو لے کر جانے والی کشی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 مسافر ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو ادارے اور یوگنڈا بحریہ کی ٹیم نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 27 افراد کو ڈوبنے سے بچالیا جب کہ 27 افراد تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم خراب موسم کے باعث امدادی ٹیم کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جس کے باعث کشتی الٹ گئی تاہم خراب موسم بھی حادثے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے، قبل ازیں موسم کی خرابی سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 70 ہزار اسکوائر کلومیٹر پر محیط وکٹوریا جھیل میں ناکافی سہولیات اور احتیاطی تدابیر کے فقدان کے باعث کشتی الٹنے کے واقعات عام ہیں، رواں برس ستمبر میں کشتی ڈوبنے کے باعث 100 سے زائد افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 115 افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

مشرقی فرانس میں ایک مسجد پر کار سے حملہ

فرانس کے مشرقی علاقے کی ایک مسجد پر گاڑی سے حملہ کیا گیا ہے رشاٹوڈے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے