,نواز شریف, آج, شہباز شریف, سے, ملاقات, کریں ,گے

نواز شریف آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے

لاہور:  سابق وزیراعظم نواز شریف آج شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔

گذشتہ روز نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو شہباز شرف سے ملاقات کی اجازت دی۔ جس کے بعد نواز شریف آج اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم اور قائد (ن) لیگ نواز شریف کی جانب سے آشیانہ ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کیلئے نیب کو درخواست دی گئی تھی اور سابق وزیراعظم کو نیب کے جواب کا انتظار تھا۔

تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) نے نواز شریف کو اپنے بھائی شہبازشریف سے ملاقات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں کی ملاقات آج اسلام آباد میں ہوگی۔

دوسری جانب شہباز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

میرا بس چلے تو اس حکومت کو ایک دن بھی نہ چلنے دوں: فضل الرحمان

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا سی ٹی اسکین ٹیسٹ اسلام آباد میں مکمل ہوا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف میں سرطان کی علامات از سر نو ظاہر ہو رہی ہیں، تاہم رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

شہباز شریف کو گذشتہ روز نیب کی تحویل میں اسلام آباد کے پرائیویٹ اسپتال لایا گیا جہاں ان کے سی ٹی اسکین ٹیسٹ کیے گئے۔ شہباز شریف کے سینے، پیٹ اور ناف کے سی ٹی اسکین ٹیسٹ کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق تمام ٹیسٹ کے بعد شہباز شریف اسلام آباد میں ہی قیام کریں گے اور رپورٹ آنے کے بعد میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات پیش کرے گا۔

سی ٹی اسکین رپورٹ کا جائزہ لینے کیلئے میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ سی ٹی اسکین ٹیسٹ جسم میں کینسر کے پھیلاؤ بارے معلوم کرنے کیلئے کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف میں سرطان کی علامات از سر نو ظاہر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف, سے سانحہ ماڈل ٹاؤن, سے, متعلق سوالات, پوچھیں, گے

نواز شریف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سوالات پوچھیں گے

لاہور:آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے ارکان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے