,وزیراعظم ,عمران خان, آج ,شمالی, اور, جنوبی وزیرستان, کا ,دورہ, کریں ,گے

وزیراعظم عمران خان آج شمالی اور جنوبی وزیرستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان آج میران شاہ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم قبائلی مشیران اور جرگے سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم شمالی اورجنوبی وزیرستان کے مشیران کے جرگہ سے ملاقات کریں گے جبکہ میران شاہ دورے کے موقع پر وزیراعظم کی جانب سے قبائلی اضلاع کیلئے بڑے پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

بطور وزیراعظم عمران کا یہ قبائلی اضلاع کا پہلا دورہ ہوگا۔

گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مڈٹرم فریم ورک کی منظوری دی۔

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 115 افراد زخمی

اقتصادی مشاورتی کونسل کے اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیرپلاننگ خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ٹیکس ریفارمز، ایس ایم ایز، روزگار کے مواقع اور سوشل پروٹیکشن ترجیحات پر غور کیا گیا۔ جبکہ درآمد اور برآمد کندگان کو سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

اجلاس میں ہاؤسنگ، زراعت، ایس ایم ایز میں مراعات کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق کونسل ممبران کی جانب سے مختلف شعبوں میں فروغ کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر اعظم نے محروم طبقہ کیلئے سوشل پروٹیکشن فریم ورک کی بھی منظوری دے دی جس میں غربت،صحت ،تعلیم سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے 5 ارب سمیت غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے عالمی بینک سے بیالیس ملین ڈالرز قرض لینے کی منظوری بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

پشاور: فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے