,ایران, کے ,صوبے, کرمان شاہ, میں 6.4, شدت, کا ,زلزلہ، 115 افراد, زخمی

ایران کے صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ، 115 افراد زخمی

تہران: ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں 6.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایران کے ادارہ برائے ارضیاتی طبیعات کے مطابق زلزلے کا مرکز سرپل ذهب سے 17 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کے بعد عوام خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی محسوس کیے گئے۔

گورنر کے پی کے، کور کمانڈر پشاور کا اورکزئی دھماکے کی جگہ کا دورہ

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پیر حسین کولوند نے زلزلے کے نتیجے میں زلزلے کے نتیجے میں 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

گزشتہ برس بھی کرمان شاہ کے علاقے سرپل ذھب میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 کے قریب افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

برطانوی وزیر اعظم کے بھائی نے بھی وزارت چھوڑ دی

برطانوی وزیر اعظم کے بھائی نے بھی وزارت چھوڑ دی

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے بھائی جو جانس نے بریگزٹ کے تنازع میں خاندانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے