وزیراعظم نواز شریف نے گورنر کے پی کے سردار مہتاب کے استعفے کی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے گورنر کے پی کے سردار مہتاب کے استعفے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ اس سے پہلے میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سردار مہتاب عباسی پارلیمانی سیاست میں حصہ لینے کیلئے گورنر شپ سے مستعفیٰ ہونا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں ن لیگ کے ذرائع نے کہا تھا کہ نئے گورنر کیلئے پیر صابر شاہ اور امیر مقام کے نام زیر غور ہیں ۔ 
 وزیراعظم نے اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سردار مہتاب بہت اچھا کام کر رہے ہیں ان کو مستعفیٰ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے سردار مہتاب کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

ڈاکٹرز, کی ہڑتال, کے, باعث شہریوں کو, شدید پریشانی, کا سامنا

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا

 پشاور: ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، سرکاری اسپتالوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے